انٹر بینک میں ڈالر30 پیسے مہنگا

205

اسلام آباد ، فروری25 (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج پیر کے روز ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج ڈالر 138روپے 57پیسے کے مقابلے میں 138روپے 87پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالربیس پیسے مہنگا ہو گیا جس کے نتیجے میں آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 80 پیسے کے مقابلے میں 139 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 157.28 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس کے اضافے سے 157.7009 ، جیپنیز ین بنا کسی تبدیلی کے 1.25، یو اے ای درہم آٹھ روپے کے اضافے سے 37.72 کے مقابلے میں 37روپے 80پیسے ، سعودی ریال آٹھ پیسے کے اضافے سے 36.95 کے مقابلے میں 37 روپے 03پیسے اور برٹش پاؤنڈ ایک روپے 46 پیسے کے اضافے سے 181.06 کے مقابلے میں 182روپے 52 پیسے پر فروخت ہوئے .

 جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 158.30 ، جیپنیز ین 1.25 ، سعودی ریال 37.10 ، برٹش پاؤنڈ 183.60 اور یو اے ای درہم 38.00 روپے پر ٹریڈ ہوئے ۔

  اے پی پی /سعیدہ (18:06)/فاروق (18:15)

وی این ایس، اسلام آباد