لاہور27فروری (اے پی پی): مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد اکرم چوہدری کی زیرِقیادت بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا اہتمام پولٹری ایسوسی ایشن لاہور کی جانب سے کیا گیا،ریلی میں تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائند گا ن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد اکرم چوہدری نے ریلی کے موقع پر بات کرتے ہوے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
اکرم چوہدری نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے ، ہم کسی خوف یا دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
اے پی پی/لاہور/نورین(14:32)
سورس:وی این ایس، لاہور