بھارتی تنگ نظری اور جارحانہ طرز عمل خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

210

اسلام آباد، 26 فروری ( اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ مودی سرکار جنگی جنون میں اپنی حدود بھول رہی ہے۔بھارت  کی تنگ نظری اور جارحانہ طرز عمل خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے، عالمی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ نا دینا بھارتی وہشیانہ چہرے کی عکاسی کرتا ہے۔

اے پی پی  سے خصوصی گفتگو میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے  پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی  سخت الفاظ میں  مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  نے  کہا کہ انڈیا کی جانب سے ہرزا سراہی  نے نا صرف خطے بلکہ کھیلوں کو بھی اثر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔ حال ہی میں شوٹنگ  ورلڈ کپ  میں  پاکستانی شوٹرز اور سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ نا دینے جیسے معاملات سے بھارت اپنا وہشیانہ چہرہ  دنیا کے سامنے لارہا ہے۔جس کی وجہ سے عالمی باڈی  نے  یہ مقابلے اب منسوخ کر دیے  ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ  نے کہا کہ انٹرنیشنل مقابلوں میں کھلاڑیوں کو حصہ لینے سے روکنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کھیل کسی بھی ملک کا مثبت چہرہ  دنیا کے سامنے لاتا ہے لیکن اپنی انا  ضد میں مبتلا بھارت نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی متاثر کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے  کرکٹ کو بھی نہیں چھوڑا گیا، بھارتی بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی خط لکھا جس میں پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کی درخواست دی گئی ہے، لیکن وہاں پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے اور آئی سی سی چیف نے بھی بھارتی موقف کو یک سر ٹھکرا دیا جس سے پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی جانب سے بھی انڈیا میں کھلاڑیوں کو اجازت دینے کی یقین دہانی تک تمام اولمپکس ایونٹس پر پابندی لگانا کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔ آئی او سی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عالمی اداروں کو سفاک بھارتی عزائم کا نوٹس لینا چاہےاور کھیلوں کو سیا ست سے دور رکھنا چاہیے ۔ بھارت کے اندر اس وقت پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں کو لے کر جو ماحول بنایا جارہا ہے وہ انتہائی قابل افسوس ہے۔سپورٹس اور کلچرل ڈپلومیسی پاکستان اور انڈیا کو تعلقات کو بہتر کرنے میں کرداد ادا کر سکتی ہے، ان کو چلتے رہنا چاہے  کیونکہ پاک بھارت امن خطے میں امن کے  لئے انتہائی ضروری ہے۔

انھوں نے مزید کہا  کہ پاکستان کے ایک مؤثر اور کامیاب فارن پالیسی ہے،دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے، پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے، انڈیا عالمی سطح پر پاکستان کی روشناسی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔  افغانستان میں امن اور امریکہ طالبان مذاکرات میں پاکستان کا  کردار انتہائی اہم و مثبت رہا جسکو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

 

اے پی پی/ احسن(19:12)/حامد(19:30)

وی این ایس اسلام آباد