بھارت مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین منسوخ کرے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

197

برطانیہ،04فروری(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین منسوخ کرے ، نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ فی الفور بند کرے اور کشمیریوں کے بنیادی حق، حق خود ارادیت کا احترام کرے۔

پاکستان ہائی کمیشن لند ن  میں ناروے کے سابق وزیر اعظم شیل بونڈویک نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور اسی تناظر میں لندن میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں شرکت پر سابق وزیراعظم ناروے کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی تسلط اور نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم نے سنگین بحران کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے جس نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے، ان کی آواز میں آواز ملا کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے یہاں آئے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق وزیر اعظم کو بتایا کہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کی صورت میں بین الاقوامی کمیونٹی کے پاس کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کےسامنے لانے کا ایک نادر موقع ہے۔

ناروے کے سابق وزیر اعظم  نے اس موقع پر کہا کہ  ہماری رائے بھی یہی ہے کہ طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا پرامن مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد راستہ ہیں ۔ بین الاقوامیبرادری کو بھی مسئلہ کشمیر کو ترجیحی ایجنڈے کے طور پر لینا چاہیے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلہ سے متعلقہ تمام فریقین مل بیٹھ کر اس کے پرٴْ امن حل کیجانب پیش رفت کریں۔ انہوں نے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے انٹرنیشنل کمیونٹی میں پائی جانے والیخاصی تشویش کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/حامد

وی این ایس اسلام آباد