اسلام آباد ، 26 فروری (اے پی پی): وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، مگر بھارت ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اپنی ان حرکتوں سے باز نہ آیا تو پھر ہم جواب دینا جانتے ہیں، ہم ہندوستان کے ہزار ٹکڑے کریں گے، مودی کو اس کی فوج سمیت بحیرہ عرب میں غرق کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کو بولنے کا پورا موقع دیا جائے،آج کے دن ہمیں ایک نظر آنا چاہئے یہاں سے ایک جواب، ایک مشترکہ قرار داد جانی چاہئے۔ آج اس ایوان سے پاکستان کا جواب جائے گا آج کوئی اپوزیشن اور حکومت نہیں۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ماضی کی طرح رات کے اندھیرے میں وار کرنے کی کوشش کی مگر ہماری فوج نے بھارت کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
اے پی پی /صائمہ(12:08)/فرح(12:22)
وی این ایس اسلام آباد