جدہ میں ہونے والے بین القوامی گولف ٹورنامنٹ کی تقریب میں امریکی گلوکارہ نے اپنی آواز کا جادو جگا کہ سعودی شائقین سے داد سمیٹی

289

جدہ، (سعودی عرب)، 02 جنوری (اے پی پی): سعودی عرب کے شہر جدہ میں بین القوامی گولف ٹورنامنٹ  منعقدہوا جس میں دنیا بھر سے گولف کے پیشہ ور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر سعودی عرب میں پہلی دفعہ امریکہ کی چالیس سالہ معروف گلوکارہ ماریہ کیری نے جدہ شہر سے باہر عبداللہ سٹی میں اپنے مشہور گیت پیش کیے ۔سعودی عرب میں پہلی خاتون غیر ملکی گلوکارہ کو سننے کیلئے دس ہزار افراد جوش و خروش سے جمع تھے ۔

جدہ کے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں امریکی گلوکارہ ماریہ کیری نے سعودی عرب میں اپنا پہلا پروگرام کیا۔امریکی گلوکارہ تقریب میں چمکیلا سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھی اور امریکہ کے برعکس جدہ میں پروقار انداز میں پروگرام کررہی تھی۔اس موقعہ پر امریکی گلوکارہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو سعودی شائقین نے بھی اسے خوب داد سے نوازا۔

اے پی پی/امیر محمد/رضوان

وی این ایس  سعودی عرب