حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے:عمران خان

213

اسلام آباد،07فروری (اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان نے کہ  ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد ملک  میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور ease of doing business کو ممکن بنانا ہے۔ ان پالیسیوں سے ملک میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، غربت میں کمی آۓ گی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔
وزیراعظم آفس میں امریکن بزنس کونسل پاکستان کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جو موجودہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں حکومت کی طرف سے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
وفد کے اراکین نے  حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  ایز آف ٹریول ٹو پاکستان اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے ضمن میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں۔
امریکن بزنس کونسل پاکستان میں 65 امریکی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ امریکی کمپنیاں معیشت کے ہر شعبے میں موجود ہیں ۔
ملاقات میں وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف بھی  موجود تھے۔

اے پی پی /ظہیر/حامد

سورس:وی این ایس  ، اسلام آباد