سندھ کے شعرا نے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا جسے عام کرنے کی ضرورت ہے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

410

کراچی،24فروری(اے پی پی ): صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ کے شعرا نے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا جس کی مثال شاہ عبداللطیف بھٹائی کا کلام ہے اورہم نے بھی محبت کے اسی پیغام کو عام کرنا ہے ۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سندھ ادبی میلے میں شرکت  کے موقع  پر صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سندھ کی دھرتی کلچر اور ثقافت کا زیور ہے اور نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کے خلاف ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ثقافت کے فروغ میں تعلیم کا کردار اہم ہے اور طرح کے فیسٹیولز سے نو جوانوں کو نا صرف اپنے لٹریچر ے کے متعلق جاننے کا موقع ملتا ہے بلکہ ادبی نشتوں کے اہتمام سے انھیں بہت سارے سوالوں کے جوابات بھی مل جاتے ہیں

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے ،دنیا بھر میں کتاب بینی کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر انھوں نے سندھ لٹریچر فیسٹیول میں لگائے جانے والے اسٹالز کا دورہ کیا اور ادب کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو  بھی سراہا۔

اے پی پی /کراچی/حامد

سورس:وی این ایس ، کراچی