اسلام آباد، فروری 08 (اے پی پی): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کا اضافہ ہو ا جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 67 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے کے بعد 58ہزار 042 روپے رہی ۔
آج فی تولہ چاندی کی قیمت کسی تبدیلی کے بغیر 880.00 روپے فی تولہ جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 45پیسے رہی۔
اے پی پی / سعیدہ /حامد
سورس:وی این ایس، اسلام آباد