سینیٹ کی کمیٹی برائے اطلاعات کے تمام ممبران کی رائے ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی مستعفی ہوں:چوہدری  فواد حسین

287

اسلام آباد، 25 فروری (اے پی پی): وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات کے تمام ممبران کی رائے ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی مستعفی ہوں، ساری پی ٹی وی ایک طرف ہے اور ایم ڈی پی ٹی وی ایک طرف ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ

سینٹ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کو دے گی۔ایم ڈی پی ٹی وی نے تبدیل ہونا ہی ہے کیونکہ  ایم ڈی پی ٹی وی نے معاملہ ہائی جیک کر رکھا ہے۔

 چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ ایک ایم ڈی نہیں ہے اس کے پیچھے اور بھی لوگ ہیں۔ 23  دن سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز بند ہے ،جب تک چیئرمین نہیں ہوگا بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسے کام کرے گا اور اس طرح معاملات کیسے چلیں گے۔

وفاقی وزیر نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کو خود استعفی دے دینا چاہیے۔ ایم ڈی کا عہدہ ختم ہو چکا ہے نئے ایم ڈی کا اشتہار بھی دیا جا چکا ہے۔

ممبران کمیٹی  اور وزیر اطلاعات نے پیمرا  ہیڈ کوارٹر کے باہر ہونے والے پی ٹی وی ملازمین کے احتجاج میں ورکرز کے مسائل بھی سنے۔

اے پی پی/ناہید (16:12)/ قرۃالعین (16:24)

سورس : وی این ایس ،اسلام آباد