اسلام آباد ، 13 فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سری لنکا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل رویندرا چندرا سری وجیگونارتنے کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ اس سلسلے میں ایوان صدر اسلام آباد میں بدھ کو خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نشان امتیاز (ملٹری) اور اعلیٰ حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں ایڈمرل رویندرا چندرا سری وجیگونارتنے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یہ تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام، مفاہمت اور قریبی تعاون پر مبنی رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کو ایک اہم علاقائی ملک سمجھتا ہے جو علاقائی اور عالمی امن کے لئے اہم کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع کے شعبہ میں ہمہ جہتی تعلقات میں اہمیت کے حامل ہیں
اے پی پی/ظہیر/شاہ زیب
وی این ایس، اسلام آباد