قدرت کا کرشمہ ، توت کے تنے میں بڑ(برگد) کا درخت اُگ گیا

498

چترال ،01 فرووری(اے پی پی ): قدرت کا کرشمہ  دیکھئے کہ  ایک ہی تنے میں دو درخت اُگ آئے ہیں۔ توت کے تنے میں بڑ (برگد) کا درخت قدرتی طور پر اگ چکا ہے جس کی جڑیں بھی توت کے درخت کے اندر گھسی ہوئی ہے۔ یہ عجیب و غریب درخت جہانگیر آباد میں ٹیوب ویل نمبر ۲ کے قریب قبرستان میں کھڑی ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

پشاور یونیورسٹی میں باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے سابق چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید نےدرخت کے بارے میں  بتایا کہ میں نے پہلی بار ایسا درخت دیکھا جس میں کسی اور فیملی کا درخت اگ چکا ہو۔ توت کا درخت موسم حزاں میں خشک ہوتا ہے اس کے پتے جڑ جاتے ہیں مگر بڑ کا درخت سدا بہار ہے اور اس درخت کے بڑے بڑے پتے توت کے درخت میں نہایت خوبصورت لگتے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا کہا کہ اس قسم کے درختوں میں جن کے پتے جڑ جاتے ہیں ان میں سدا بہار درخت بھی لگاسکتے ہیں جن کے پتے موسم خزاں میں بھی سبز ہوتے ہیں اور ان میں پھلدار درخت بھی لگا سکتے ہیں۔

درختوں کی بیماریوں کی تشحیص  کے ماہر ،ذرعی یونورسٹی کے ایک اہلکار عصمت اللہ کا کہنا  تھا کہ  میں نے پہلی بار ایسا درخت دیکھا ہے،ا س کی جڑیں بھی توت کے درخت کے اندر جاچکی ہو اور وہ توت کے درخت کے ذریعے زمین سے خوراک اور پانی حاصل کرتا ہو اور دونوں درخت صحت مند ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ باٹنی کے طلباءاور پودوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین کیلئے بھی ایک اچھی مثال ہے اور اس سے وہ مزید سبق حاصل کرسکتے ہیں۔

اے پی پی /گل احمد/حامد