قومی ائیر لائن کی نج کاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں: وزیر عظم عمران خان

275

اسلام آباد،06فروری(اے پی پی):وزیر عظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن کی نج کاری پی ٹی آئی کے منشور میں نہیں تاہم ادارے کو خسارے سے بچانے کے لئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، اصلاحات  کا مقصد قومی ائیر لائن کو  مسلسل مالی نقصانات سے بچانا اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔

وزیرِ برائے ایوی ایشن (ہوا بازی) محمد میاں سومرو اور  سی ای او پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ائیر مارشل ارشد محمودسے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے  ہدایت  کی کہ پی آئی اے کے معاملات  اور ادارے کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔
سی ای او پی آئی اے نے وزیرِ اعظم کو قومی ائیر لائن کی بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ ادارے کو منافع بخش بنانے اور ادارے سے بد عنوانیوں میں ملوث عناصر کو پاک کرنے کے حوالے سے بھی کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی ۔
سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے  نئی ایوی ایشن پالیسی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے  ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا جامع بزنس پلان مارچ کے آخر میں حکومت کو پیش کر دیا جائے گا۔
ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔

اے پی پی /بابر/حامد

وی این ایس ،اسلام آباد