وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ برائے فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات

252

اسلام آباد ،31 جنوری(اے پی پی): وزیرِ اعظم عمران خان سے آج   بروز جمعرات   وفاقی وزیرِ برائے فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک میں موجود آلو کی فصل کے حوالے سے بات چیت ہوئی  اور  کسانوں کو سہولت پہچانے کی غرض سے حکومت کی جانب سے آلوؤں کی خرید یا ایکسپورٹ کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر  وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال اور وزیرِ اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔

اے پی پی/ظہیر/شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد