وزیر اعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم اور گیس سیکٹرز کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

207

اسلام آباد، 27 فروری (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پیٹرولیم اور گیس سیکٹرز میں پیداوار کے اضافے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم اور گیس کی ملکی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں قابل،  تجربہ کار اور ماہرین کو شامل کیا جائے۔ اس عمل سے بورڈ میں سرکاری مداخلت کم رہے گی اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا ۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان، توانائی ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر اور پیٹرولیم سیکٹر سے منسلک ماہرین اور وزارت پیٹرولیم کے سینئر افسران نے شرکت  کی۔

اے پی پی/حمزہ

سورس: وی این ایس، اسلام آباد