وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کا وزارتِ خارجہ میں قائم کرائسس مینجمنٹ سیل کا دورہ

215

اسلام آباد،24 فروری (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج وزارتِ خارجہ میں قائم کرائسس مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرائسس سینٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کرائسس مینجمنٹ سیل میں ڈیوٹی پر موجود افسران اور سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کرائسس مینجمنٹ سیل کی ورکنگ کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ اس کرائیسس مینجمنٹ سیل کا قیام پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عمل میں لایا گیا۔

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/حامد

سورس:وی این ایس،اسلام آباد