وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف سے ملاقات

244

اسلام آباد،    12  فروری  (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف  ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔   انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اے پی پی/ ناہید/فرح

وی این ایس اسلام آباد