پاکستانی قیدیوں کی رہائی کاحکم دینے پر ولی عہد محمد بن سلمان کے بے حد شکر گزار ہیں: شاہ محمود قریشی

250

اسلام آباد، 18 فروری (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےبے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر فی الفور سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

پیر کے  روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑی خبر ہے بہت سے پاکستانی خاندان جو عرصہ دراز سے درخواست کر رہے تھے آج ان کی سنی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اپنی طرف سے اور  پاکستان کی قوم کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس خیر سگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اے پی پی / حمزہ رحمٰن/نورین

وی این ایس،اسلام آباد