پاک فضائیہ کی آج کی کارروائی کا مقصد بھارت کو بتانا تھا کہ ہمارے پاس دفاعی صلاحیت موجود ہے: وزیر اعظم عمران خان

215

اسلام آباد 27 فروری (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پاک فضائیہ کی آج کی  کارروائی کا مقصدبھارت کو یہ بتانا تھا کہ ہمارے پاس دفاعی صلاحیت موجود ہے۔

قوم سے آج اپنے  مُختصر خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ کل سے بنتی صورتحال پر قوم کو اعتماد لینا چاہتا ہوں،پلوامہ حملے پر پاکستان مکمل تعاون پر تیار تھا۔ اس کے باوجود بھی ہمیں خدشہ تھا بھارت کوئی قدم اُٹھاۓ گا۔ خدشہ اس لئیے تھا کہ بھارت میں الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو جہاز گراۓ کیونکہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی،دونوں بھارتی پائلٹ ہمارے پاس ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ہمارے مفاد میں نہیں ہے،ہمارا مقصد بھارت کو بتانا تھا ہمارے پاس صلاحیت موجودہے،فوری جواب اس لیے نہیں دیا کہ نقصان کا علم تھا،پاکستان اور بھارت کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ مل بیٹھ کربات چیت کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی جنگیں ہوئیں ان کے خاتمےکا کسی نے نہیں سوچا۔

اے پی پی / حمزہ رحمٰن(17:08)/حامد(17:19)

وی این ایس اسلام آباد