گیس صارفین سے بلوں کی مد میں وصول شدہ تمام اضافی رقم واپس کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

243

اسلام آباد، 26 فروری (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گیس صارفین سے بلوں کی مد میں وصول شدہ تمام اضافی رقم واپس کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس بلوں میں اضافہ کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس بلوں کے حوالہ سے  انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔ ابتدائی انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ 30 فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جن 30 فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ان کو وصول شدہ تمام اضافی رقم واپس کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے  ہدایت کی کہ معاملہ کی مزید تحقیقات جاری رکھی جائیں تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں جیسے جیسے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی عوام کو مطلع رکھا جائے گا۔

اے پی پی/ عمار برلاس (20:55)/حامد(21:00)

وی این ایس، اسلام آباد