بلوچستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

214

کوئٹہ، 21 مارچ (اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت پولیو کے خاتمے کی صوبائی ٹاسک فورس کے منعقدہ اجلاس میں بلوچستان کو پولیو فری بنانے کے حدف کے جلد از جلد حصول کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے،پولیو مہم کے لئے صوبائی حکومت تمام وسائل مہیا کرئے گئی پو لیو کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے پولیو کے خاتمے کے لئے عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ایمیلڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کو سراہا۔

 پولیوحکام کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت تسلسل کے ساتھ جاری پولیو مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور پولیو کوریج میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم انوائرمنٹ سرویلینس رپورٹ کے مطابق کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی موجود گی پائی گئی ہے جس کے لئے ان اضلاع میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر آٹھ مقامات پر پولیو مراکز قائم ہیں جہاں پاکستان میں داخل ہونے والے بچوں کو پولیو ویکسین دی جارہی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لئے قائم ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت بلوچستان کے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا گیا ۔

وی این ایس،کوئٹہ