نوشہرہ، ایلیٹ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب، دہشت گروں کے ٹھکانوں پر حملوں کا عملی مظاہرہ

0
68

پشاور، 27 مارچ(اے پی پی): نوشہرہ کے ایلیٹ ٹرینگ سنٹر نوشہرہ میں پاسنگ آوٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی خیبر پختون خواء محمود خان مہمان خصوصی تھے۔

15ویں بیسک کورس میں 433جوان پاس آوٹ ہوئے۔ اس موقع پر اسپیشل کومبیٹ یونٹ کے جوانوں نے بھاری ہتھیاروں سے آپریشن کی مشقیں کیں۔ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں نے دہشت گروں کے ٹھکانوں پر حملوں کا عملی مظاہرہ کیا اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کی ریپیلنگ مشقیں بھی اس پروگرام میں شامل تھیں۔ جوانوں نے مشقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔