چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد ، ہمشیرہ کے وفات پر اظہار تعزیت

0
52

اسلام آباد،08مارچ(اے پی پی): چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر رحمان ملک کے گھر گئے اور  ان سے ہمشیرہ کے وفات پر اظہار تعزیت اور دعاکی۔ سینیٹر رحمان ملک نے بلاول بھٹو زرداری کا گھر  آمد پر  استقبال کیا۔

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رحمان ملک کے مابین  ملک کی سیاسی  و سیکورٹی صورتحال پر  بھی  تبادلہ خیال کیا۔

سینیٹر رحمان ملک نے گھر آمد پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

سورس:وی این ایس ، اسلام آباد