ترک نیوز ایجنسی انادولو کا پاکستان میں دفتر  کھلنے سے دونوں ممالک  کے مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے  گی:ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل

333

اسلام آباد، مارچ 12 (اے پی پی): پاکستان میں ترکی کے سفیراحسان مصطفیٰ یرداکل نے کہا کہ انادولو نیوز ایجنسی کے یہاں آفس کھلنے سے پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات میں مزید بہتری آئے  گی-

منگل کے روز اے پی پی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا انادولونیوز ایجنسی ترکی کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی ہے جو 100 سال پرانی ہے اور خبریں بنانے میں اس ایجنسی کا خاصہ تجربہ ہے-

انادولو اکے لیے بہت ضروری تھا کہ پاکستان میں بھی کام کرے اور پاکستانی عوام کی رائے کو دنیا تک بلخصوص ترکی تک پہنچاۓ،

ایجنسی کو چاہے وہ پاکستان کی حقیقی تصویراور مثبت تاثر کو دنیا کے کونے کونے میں اجاگر کرنےمیں اہم کردار ادا کرے۔

 اس ایجنسی کا دنیا بھر  میں بڑا نیٹ ورک ہے اور اب انکو چاہیے کہ  وہ اپنی خبروں کے ذریعہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت کردار کو سامنے لائے۔

وی این ایس،اسلام آباد