کراچی، 16 مارچ (اے پی پی): جماعت اسلامی کے وفد نے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں آج گورنر ہاؤس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی ۔ وفد نے جمہوریت کی مضبوطی میں بہترین کردار ادا کرنے پر صدر مملکت کی کاوشوں کو سراہا اور موجودہ ملکی حالات میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
سورس: وی این ایس، کراچی