لاہور ،30 مارچ (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ایک جمہوری وزیراعظم ہوں ، نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے ، پرانے وزیراعظم خود کو بادشاہ سمجھتے تھے ۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف ملک میں ریلوے کی پٹڑی کو بڑھانا ہے ، جتنی مہنگائی ہے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزارت پٹرولیم کو کہوں کا مصنوعات کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کرنے کو ترجیح دی جائے، پوری دنیا میں عام آدمی ریلوے پر سفر کرتا ہے ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون بننا ایک انقلاب ہے ، گزشتہ وزرائے اعظم کی طرح بادشاہ بن کر پیسے نہیں بانٹ رہا ہوں۔
سورس: وی این ایس، لاہور