دنیا جان گئی کہ جنوبی ایشیا میں امن پسند کون ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات کا غیر ملکی سفیروں سے خطاب

192

 

اسلام آباد،6 مارچ (اے پی پی) :وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  چوہدری فواد حسین نے  کہا ہے کہ  حکومت اور مسلح افوا ج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنی خود مختاری اور دفاع کا فرض نبھایا،پاکستان نے ہر مرحلے پر ذمہ دار،تحمل مزاج اور سنجیدہ ریاست کا کردار ادا کیا،دنیا جان گئی کہ جنوبی ایشیا میں امن پسند کون ہے؟

اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  پاکستان امن پسند اور ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت اور قومی مفاد میں مثالی پیش رفت کی ہے۔ دنیا جان گئی ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن پسند کون ہے؟

وزیر اطلاعات فوادحسین چوہدری نے کہا کہ امن کے فروغ کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت کے سر ہے۔ پاکستان ایک عظیم ثقافتی ورثہ کا امین ہے۔ پاکستان خوبصورت ملک ہے،دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے ایک پر کشش منزل ہے۔ختم ہوتے ہوئے مو سیقی کے آلات کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے  اپنے خطاب میں ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی بھی  ڈالی۔

 اس موقع پر پاکستان کے عظیم قومی ورثے اور ثقافت کے مظاہر بھی پیش کئے گئے۔استقبالیہ تقریب میں غیرملکی سفیروں کے علاوہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی

وی این ایس اسلام آباد