اسلام آباد،13مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان میں واپس آئی ہے، دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
اسلام آباد میں مختلف میڈیا گروپس کے تعاون سے منعقد ہونے والی کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں جوکہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ملک صحیح سمت میں جارہا ہے۔
سورس: وی این ایس اسلام آباد