سیاحت کے فروغ کے لئے پاکستان نے 70ممالک کو ویزا فری انٹری دے دی،وفاقی وزیر اطلاعات  کی تصدیق

212

اسلام آباد، 05  مارچ  (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری  فواد حسین نے کہا ہے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے 70ممالک کو ویزا فری انٹر ی دی ہے۔  سیاحت کے فروغ سے ملکی معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے  بتایا  کہ  ہمیں اپنی تجارت بڑھانی ہے اور معیشت کو مضبو ط کرنا ہے۔

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مودی اور اس کی پالیسوں  کا مذاق  اڑایا جا رہا ہے، بھارت کے اندر بھی مودی کیخلاف آوازیں  اٹھ رہی  ہیں۔

چوہدری  فواد حسین نے بتایا کہ پاکستان کے اقدامات سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی کیونکہ  موجودہ صورتحال میں ملکی سیاستدانوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔  وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ  وزیراعظم عمران خان نے اصول پر مبنی اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کیا اور   عالمی سطح پر پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔  انہوں نے آگاہ کیاکہ گزشتہ 4روز سے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

چوہدری  فواد حسین  نے  بتایا  کہ جنوری میں قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں انتہا پسندی  کےکیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا ۔انہوں نے آگاہ کیا کہ   پاکستان کو کسی قسم کے خطرے اور چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا  کہ پاکستا ن میں تمام اقلتیں برابر حقوق کی مستحق ہیں ،بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے لیکن پاکستان  کی ایسی پالیسی نہیں ہے۔

 

وی این ایس، اسلام آباد