فلم مولاجٹ کے منتظمین کا میگا اسپورٹس ایونٹ ‘‘ ورلڈر ساکر سٹارز‘‘ کیساتھ تعاون کا اعلان

298

 اسلام آباد، 05مارچ (اے پی پی): پاکستان کی سینما شائقین کی ہر دلعزیز فلم، دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے سال کے سب سے بڑے اسپورٹس میلے ورلڈ فٹ بال اسٹارز 2019 کے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے  آج اسلام آباد میں ہونیوالی ایک پریس کانفرنس کے دوران شراکت داری کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا مثبت پہلو سینما کر ذریعے اجاگر کریں گے۔سابق فرنسیسی فٹبالر اینیلکا ٹیلینٹ کا خزانہ ہے اور فٹبال شائقین کے لئے  بہت فائدہ مند ثابت ہونگے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے مابین ہونیوالی شراکت داری تفریح اور کھیل کو  ایک پلیٹ فارم پر لے آئی ہے اور ایسا پہلے کبھی دیکھا نہیں گیا۔ مجھے یقین ہے کہ فلم اور ورلڈ فٹ بال اسٹارز دونوں مل کر ایک نئی شروعات کریں گے اور سال کے قابل ذکر ایونٹ بن جائیں گے۔ ہم افتتاحی تقریب میں اہم اعلان کریں گے اور ہمارے اسٹارز ستائیس اپریل کو کراچی میں فٹ بال لیجنڈز کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔

اس موقع  پر ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے روح رواں احمر کنور نے پاکستان میں شاہکار فٹ بال میچ دکھانے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ کراچی اور لاہور میں چھبیس اور اُنتیس اپریل کو کھیلیں جائیں گے۔ جہاں پاکستان کی بڑی فلم کے مرکزی کردار اُن کا جذبہ بڑھائیں گے۔ فٹ بال اب پاکستان میں ایک ایسے کھیل کی طرح اُبھر رہا ہے جس کا مُستقبل روشن اور راہیں ہموار ہیں۔

اس موقع پر  ٹچ سکئی گروپ کے سی ای او اورپیرس سینٹ جرمن کے سابق پلئیر، لیورپول، چیلسیا، مین سٹی اور فرینچ انٹرنیشنل تالیسمین کے رُکن نکولس اینیلکا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق شاہ اور ٹی ایس جی – ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے سرمایہ کار رابرٹ ہیڈ ، بھ موجود تھے۔

وی این ایس اسلام آباد