موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت درآمدات کم ہوئی ہیں: عبدالرزاق داود

156

اسلام آباد ،13 مارچ (اے پی پی): مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ ملک میں صنعتوں کے فروغ کا عمل شروع کردیا گیا ہےاور اس ضمن میں آنے والے مہینوں میں ہماری پالیسیوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔

لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب میں عبدالرزاق داود نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے نتیجے میں درآمدات کم ہوئی ہیں اور ان میں مزید کمی کی جائے گی، ہم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کےلئے بھی ایک حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

 مشیر تجارت نے کہا کہ ہم نے خام مال پر بھی ڈیوٹیز میں کمی کی ہے اورچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کےلئے  آئندہ بجٹ میں مزید اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ اس کاہماری معیشت میں بڑا کردار ہے۔

وی این ایس اسلام آباد