وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع اور حقوق فراہم کیے جائیں، چوہدری فواد حسین

241

اسلام آباد،08مارچ (اے پی پی):  وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع اور حقوق فراہم کیے جائیں۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں تقریب  سے خطاب کرتے  ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے  کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کا تصور مغرب سے نہیں آیابلکہ فاطمہ جناح اور دیگر عظیم خواتین دنیا میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں،پاکستا ن میں فاطمہ جناح اور بی اماں ہماری خواتین کیلئے مثال ہیں۔

چوہدری فواد نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ خواتین کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  خواتین کو بعض جگہ مشکلات کا سامنا ہے اور یکساں حقوق حاصل نہیں جبکہ

مختلف شعبوں میں خواتین گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں جبکہ  خواتین کے بغیر کوئی  بھی معاشرہ نہیں چل سکتا۔

وی این ایس اسلام آباد