اسلام آباد، 06فروری (اے پی پی): ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی گروپ آف چائنہ پاکستان میں دوارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی۔ سرمایہ کاری وزیرا اعظم کے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں کی جائےگی۔اس بات کا اظہار ایچ ایس ایس اورایکس سی ایم جی کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ، وزیر اعظم عمران خان نے ایچ ایم سی جی اور ایچ ایس ایس کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے تعمیراتی شعبے سے منسلک انڈسٹریز کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔یاد رہے کہ ایکس سی ایم جی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چائنا کا سب سے بڑا گروپ ہے۔
وی این ایس،اسلام آباد