وزیر اطلاعات ونشریات فواد  چوہدری  دو    روز ہ    دورے  پر سعودی عرب پہنچ  گئے

256

ریاض،27مارچ(اے پی پی ):وزیر اطلاعات ونشریات  فواد چوہدری   دو روزہ  دورہ پر سعودی عرب  پہنچ گئے ہیں،ریاض پہنچے  پر  انکا استقبال پاکستان  کے سفیر راجہ علی اعجاز اور سعودی وزارت اطلاعات کے اعلی افسران نے کیا۔

چوہدری فواد حسین ،سعودی وزیر اطلاعات شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی دعوت پر  دو  روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ۔وفاقی وزیر کے ہمراہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی اور وزارت اطلاعات ایکسٹرنل پبلیسیتی کے ڈائرکٹر جنرل سہیل علی خان بھی موجود  ہیں ۔

وی این ایس ، ریاض

 

اے پی پی /نیوز ڈیسک20:38