وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے امور پر اجلاس

155

اسلام آباد،01 مارچ(اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے امور پر اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر اعظم  نے ہدایت کی شہری علاقوں میں اونچی عمارتوں کی حد پر قوانین بنائیں جائیں جبکہ شہری علاقوں میں پارکس  اور درختوں کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات  کیے جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لاہور ڈویلپمنٹ  اتھارٹی  کی مکمل طور پر  تنظیم نو کی جائے،کرپشن اور بد انتظامی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 اجلاس مٰیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسمیت   صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

سورس، وی این ایس،اسلام آباد