وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سیکرٹری جنرل اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن ڈاکٹر ہادی سلیمان کی ملاقات

244

اسلام آباد،14مارچ(اے پی  پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سیکرٹری جنرل اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن ڈاکٹر ہادی سلیمان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ کو آرگنائزیشن کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ آرگنائزیشن خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی کوششیں کر رہی ہے، اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن مختلف ممالک کے درمیان تجارتی رابطوں کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔

وزیر خارجہ نے نے خطے میں اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان، فاؤنڈنگ ممبر ہونے کے ناطے، اکنامک آرگنائزیشن کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور ہم اس سلسلے میں ہم بھرپور انداز میں معاشی سفارتکاری کا آغاز کر چکے ہیں،قوی امید ہے کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن ہادی سلیمان کی قیادت میں اپنے مقاصد حاصل کرے گی۔

ڈاکٹر ہادی سلیمان نے کہا کہ پاکستان ای سی او کا بنیادی ممبر ہے ، اہم ترین پارٹنر ہے ۔ علاقائی ترقی میں ای سی او پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

سیکرٹری جنرل نے ای سی او نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اپنی آرگنائزیشن کی طرف سے باہمی دلچسپی کے امور میں، بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل ای سی او کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

سورس: وی این ایس ، اسلام آباد