وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا  جہلم پریس کلب کے  نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب

205

جہلم، 11 مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جہلم پریس کلب کے عہد داروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں کہا  ہے کہ ہم میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ میڈیا کی آزادی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ حکومت فنڈز  نہ دے ،تاکہ میڈیا آزادی سے کام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن  کی حکومت نے پانامہ ایشو  آنے کے بعد میڈیا کو اربوں کے فنڈز دیے۔

چوہدری فواد نے کہاکہ جہلم پریس کلب کی تزئین و آرائش جلد کروائی جائے گی۔ ایسا میکنیزم بنا کر دیں گے کہ پریس کلبز اپنے اخراجات خود پورا کر سکیں۔

چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ صحافیوں کو جہلم کے ایشوز پر لکھنا چاہیے ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کریں گے۔ جہلم میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور کچھ منصوبے بہت جلد شروع ہو جائیں  گے۔

وی این ایس اسلام آباد