نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، چیرنمین نیب جسٹس جاوید اقبال

374

اسلام آباد، مارچ 14 (اے پی پی): چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے “احتساب سب کے لیے” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوئریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان سے ہے۔نیب افسران اپنے فرائض ایمانداری، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سر انجام   دیں گے ۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 انکوائریوں کی منظور ی دی گئی ،ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبار خان ، پرنسپل میڈیکل آفیسر محمد قاسم اور دیگر کے  خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور ی دے دی گئی۔اسپیکر سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی ، مئیر کراچی وسیم اختر ، لیاقت علی جتوئی ، اور نواب محمد یوسف تالپور کے خلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی  کی شکایت کو پہلے سے جاری تحقیقات کے ساتھ منسلک کرنے کی  منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں۔ یہ طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس  میں غلام محمدسابق  سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، افسران اور دیگر شامل ہوئے ۔

سورس، وی این ایس