تمام طلباءو طالبات ملک اور قوم کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں: گورنر بلوچستان

0
37

کوئٹہ، 17 اپریل (اے پی پی): گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی نے  جامعہ بلوچستان کے سولہویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا مادر علمی ادارہ ہے اور ملک کے  اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سے  ایک اہم ادارہ ہے جو صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہے ، امید کرتا ہوں کہ تمام فارغ التحصیل طلباءو طالبات ملک اور قوم کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانووکیشن کا دن وہ دن ہے جو طلباءوطالبات ان کے والدین اور اساتذہ کی محنت کا ثمر کا دن ہوتا ہے اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس تقریب کا حصہ ہوں اور میں تمام طلباءو طالبات کو انکی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

 گورنر بلوچستان نے 272 طلباءو طلبات کو ڈگری،11کو پی ایچ ڈی کی ڈگری اور 36 کو گولڈ میڈل دیئے گئے،

کانووکیشن میں ماہر تعلیم ، والدین اور طلباءو طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

سورس: وی این ایس کوئٹہ