سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کی پارلیمنٹ ہاوس آمد

0
88

اسلام آباد،24اپریل (اے پی پی): سعودی شوریٰ کونسل کے وفد  کی پارلیمنٹ ہاوس آمد  پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور دیگر سینیٹرز نے استقبال کیا۔ سعودی شوریٰ کونسل کا وفد چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں چودہ سال بعد پاکستان کے دورےپر آیا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ دورے کا مقصد باہمی روابط کے علاوہ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں مواقعوں کو فروغ دینا ہے، دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے سماجی ، سیاسی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

سعودی شوری کونسل کا وفد دورے کے دوران صدر، وزیراعظم ،آرمی چیف  اور   اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرےگا۔

وی این ایس،اسلام آباد