قطر چیرٹی اور پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چترال کے سیلاب اور زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

0
71

چترال ، 06 اپریل (اے پی پی ): قطر حکومت کے  خیراتی ادارہ(قطر چیریٹی) نے پاکستان بیت المال کے ذریعے چترال کے سیلاب اور زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ ان سامان میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم موجود تھے جن  میں آٹا، گھی ، چینی ، دالیں ، شربت، کمبل، چٹائی وغیرہ شامل تھے۔

 قطر چیریٹی کے نمائندے کے مطابق یہ امدادی سامان 435 گھرانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے ۔

چترال کے اسسٹنٹ کمشنر عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا تھا کہ چترال میں جو سیلاب اور زلزلہ کے جو متاثرین ہیں ا ن کے ساتھ کسی فلاحی ادارے کے ذریعے امداد کی جائے اور اس کیلئے ہم نے فہرستیں تمام یونین کونسل کے ناظمین سے لی تھیں۔

قطر چیریٹی کے نمائندہ بابر خان تنولی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم اے  سے متاثرین کی ا مداد کے لئے درخواست کی تھی جس کے جواب میں یہاں  435 گھرانوں میں تقسیم کررہے ہیں جن کی لسٹ کونسلرز سے لی گئی تھی ۔

 وی این ایس ، چترال