معاشرے کے ہر فرد کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ د اری ہے:جام کمال خان

0
125

کوئٹہ ،12 اپریل (اے پی پی ):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ د اری ہے،جب تک عدل کا نظام قائم نہیں ہوتا ہم ترقی یا پاکستان کو اسکی اصل روح کے مطابق نہیں چلاسکتے ۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کانفلیکٹ اینڈ سیکورٹی سٹڈی کے زیراہتمام منعقدہ یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں نوجوانوں کیلئے سوشل انوسٹمنٹ پروگرام لارہے ہیں نوجوان تعلیم اور ہنر پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب بھی جائیں۔ نوجوان ووٹ کازیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اچھے لوگوں کو آگے لائیں تاکہ سسٹم کو چلاسکیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں عدل و انصاف کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے آج ہم مشکلات کا شکار ہیں ہمارا نظام شخصیت پسندی کی بنیاد پر چلتا رہا ہے بدقسمتی سے اچھے لوگوں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا ہم نے دین اسلام کو چند عقائد تک محدود اور اسکا عملی استعمال ختم کردیا ہے ہمارا نظام شخصیت پسندی کی بنیاد پر چلتا رہا ہے بدقسمتی سے اچھے لوگوں کو آگے نہیں آنے دیا جاتا۔
تقریب سے چیئرمین پکس میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک ایم ڈی پکس عبداللہ خان نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی وزراءسمیت طلبا¶ طالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
سورس:وی این ایس ، کوئٹہ