وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
26

لاہور۔15 اپریل(اے پی پی )قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قائم مقام گورنر نے کہا کہ ہماری جماعت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہر مسئلہ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملاقات میں وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ہسپتال کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کر کے فوری طور پر چالو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وی این ایس لاہور