پشاور:حیات آباد میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل،5 دہشتگرد ہلاک

0
34

پشاور، 16اپریل(اے پی پی):ا حیات آباد پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی مکمل ہوگئی اور آپریشن اختتام پذیر ہوگیا۔

بی ڈی ایس والوں نے گھر کے اندر سرچ بھی کیا کہ مزید کوئی بارود تو موجود نہیں اسکے بعد آئی ڈی بلاسٹ سے مذکورہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے،قبل ازیں مکان سے ملحقہ گھر اور علاقہ خالی کرالیا گیا ،جبکہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جوکہ طالبان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں معلوم ہوا۔ حیات آباد آپریشن کےدوران گھر سے خود کش جیکٹ برآمد ہوا ، ایک افغانی کمسن خود کش بمبار بھی مارا گیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے قریبی گھروں کو نقصان سے بچانے کیلئے طویل آپریشن کیا اور صرف مذکورہ گھر پر ٹارگٹڈ فائرنگ کی، ٹی ٹی پی کے پانچ دہشتگرد آپریشن میں ہلاک ہوگئے۔

سورس:وی این ایس، پشاور