کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والےافراد کو گرفتار کرلیا

0
54

پشاور،  24 اپریل (اے پی پی): کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے بڈھ بیر پولیس اسٹیشن کی حدود میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 2 عدد کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔ گرفتار افراد نے دو روز قبل پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی خاطر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

نجی سکول کے پرنسپل جس نے سارے عمل میں مرکزی کردار ادا کیا تھا تاحال روپوش ہے۔ ایک ملزم کو وقوعہ کے روز ہی رات کے وقت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ گرفتار افراد کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

پولیو ٹیموں کو مزید اضافی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ ماشو خیل کے علاوہ ضلع بھر میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وی این ایس پشاور