انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بناناریاست کی آئینی ذمہ داری ہے:اسد قیصر

190

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی محتسب نے ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وفاقی محتسب کی سال 2018کی رپورٹ پیش کردی ،ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،انصاف ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، انصاف کی عدم فراہمی قوموں کی تباہی کا سبب بنتی ہے
بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کی ،اس موقع پر اسد قیصر نے کہاکہ انصاف کا حصول عوام کے بنیادی حقوق میں شامل ہے اور اس کی فوری فراہمی کو یقینی بناناریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ موجودہ حکومت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات ا±ٹھا رہی ہے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ وفاقی محتسب کی جانب سے خدمات کی فراہمی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی کی شکایات کے ازالے اور انہیں انصاف کی فراہمی میں وفاقی محتسب کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لے کر انہیں جلد حل کیا جا ئے۔ وفاقی محتسب کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انصاف ہو گا تو ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی،عوام تک رسائی میں اضافے کو یقینی بنانے کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال وقت کی اہم ضروت ہے ۔

وی این ایس اسلام آباد