اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) : وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ای سی ایل کے حوالے سے کمیٹی بنائی جا رہی ہے اور تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان کو بتایا کہ ای سی ایل معاملے پر کابینہ میں بھی بحث ہوئی ہے اور ایک کمیٹی بھی بنائی جا رہی ہے جس کا کنوینئر میں ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذمہ داری سے بتا رہے ہیں کہ کئی ناموں کو ای سی ایل سے نکالا گیا ہے باقی بھی نکالے جائیں گے۔
وی این ایس اسلام آباد











