صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان  اور گورنر بلوچستان نے استقبال کیا

195

کوئٹہ، 16 اپریل (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، کوئٹہ ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، گورنر امان اللہ خان یاسین زئی صوبائی وزراء انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ میں سانحہ ہزارگنجی کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

وی این ایس کوئٹہ