کوئٹہ، 16اپریل (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کی پاکستان کی ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائےگا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان جسٹس( ر )امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلی ٰبلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران صوبے کی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا تھا کہ امن ملک وقوم کی ضرورت ہے اوربلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لئےوفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کامزید کہنا تھاکہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، دھرنے کا پُر امن اختتام باعث اطمینان ہے ۔
سورس:وی این ایس، کوئٹہ