میڈیا الیون نے نمائشی کرکٹ میچ میں پارلیمنٹیرینز الیون کو 67 رنز سے شکست دے دی 

401

اسلام آباد،اپریل25(اے  پی پی ):میڈیا الیون نے نمائشی کرکٹ میچ میں پارلیمنٹیرینز الیون کوسڑساٹھ( 67) رنز سے شکست دے دی ہے،میڈیا الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے پندرہ  اوورز میں سات وکٹوں پرایک سو باسٹھ( 162) رنز بنائے جس کے جواب میں پارلیمنٹیرینز الیون مقررہ اوورز میں آٹھ  وکٹوں پرپچانوے( 95) رنز ہی بنا سکی۔

میڈیا الیون  کی جانب سے محسن علی چون( 54) ، افضل جاوید باون( 52)  اور  ہارون خورشید نے پندرہ (15) رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ  زین فاروق نے  تین ، افضل جاوید، قیصر بٹ، رضوان غلزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نمائشی میچ کے مہمان خصوصی تھے،جنہوں نے میچ کے اختتام پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے،کھیل کسی بھی ملک کی سفارتکاری ہوتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ رمضان میں اس قسم کا ایک اور ٹورنامنٹ آرگنائز کروانا چایتے ہیں۔اس سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گاکہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کو یہ اعزاز حاصل  ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ جیتا جو ہم سب کیلئے فخر کی بات ہے، ہم پاکستان کے تمام ایشوز پر ڈیبیٹ کروائیں گے۔

وی این ایس ، اسلام آباد